سندھ ہائیکورٹ کا ایس ایس پی راو انوارکیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

شائع 18 اپريل 2016 03:01pm

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے جعلی پولیس مقابلے کے معاملے پردرخواست گزارکے بیان کے مطابق ایس ایس پی راو انوارکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایس ایس ملیرراو انوارکے خلاف جعلی پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست سماعت ہوئی۔مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے سید عامرعابد کے والد نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ میرابیٹا پاکستان اسٹیل کا ڈپٹی ڈائریکٹرتھا۔ جسے 9 اکتوبر2015 کوحراست میں لے کر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا۔ لہذاایس ایس پی ملیرراوانوارکے خلاف جعلی مقابلے اورقتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔جس پرعدالت نے ایس ایچ اوسرجانی کودرخواست گزارکے بیان کی مطابق ایس ایس پی راوانوارکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔

Read Comments