اپ ڈیٹ 18 اپريل 2016 04:42pm

پاکستانی نژادامریکی اداکارفاران طاہر پریزن بریک میں کاسٹ

فائل فوٹو

نیویارک :پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر فاکس ٹوئنتھ سنچری کی ٹی وی سیریز پریزن بریک میں جلوہ گر ہورہے ہیں ۔ سیریز میں شمولیت کی تصدیق بھی انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کردی ہے ۔پہلے وہ آئرن مین ،اسٹار ٹریک ، الیزیم اور دا جنگل بک میں کردار نبھاچکے ہیں ۔

جریدے کے مطابق فاران اپنے فلموں میں کردار کو شائقین کو پیچیدہ حالات اور کرداروں پر غور کرنے کیلئے راغب کرنے کے طور پر دیکھتے ہیں ۔ دابٹ بیگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پریزن بریک سیزن فائیو کا پریمئر ستمبر میں متوقع ہے جو کہ شائقین کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ہے کیونکہ اس سے قبل اسکا پریمئر آئندہ سال دوہزار سترہ میں متوقع تھا ۔

سیریز کی کہانی ان اہلکاروں کے گرد گھومتی ہے جو کہ مائیکل نامی شخص کو چھڑوانے کیلئے مشرق وسطی کا سفر کرتے ہیں ۔ سیریزمیں فاران کا کردار پہلے کے موازنے میں کافی مختلف ہے اس میں وہ بھی ایک قیدی کا کردار نبھارہے ہیں ۔فلم میں وینٹ ورتھ ملر ،ڈومینیک پرسل ،سارہ وائنے ،رابرٹ نیپر اور راکمنڈ ڈنبر جلوہ گر ہورہے ہیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق سیریز کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے اور کئی اسکے مرکزی کردار مراکش میں شوٹنگ کیلئے اکھٹے بھی ہوگئے ،تاہم فاکس کی جانب سے باضابطہ طور پر اس سیریز کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

Read Comments