اپ ڈیٹ 18 اپريل 2016 05:28pm

ساحر لودھی کی فلم راستہ کا ٹریلر جاری

فائل فوٹو

کراچی :معروف فنکار ساحر لودھی کی ڈیبیو فلم راستہ کا ٹریلر جاری ہوگیا۔فلم کی کہانی ملک میں سسٹم کی ناکامی کے گرد گھومتی ہے ۔فلم میں ایک آئٹم سانگ میں ادکارہ متھیرا نے بھی اپنے جلوے بکھیرے ہیں ۔

فلم کی کہانی خود ساحر لودھی نے لکھی ہے جبکہ اس میں ہدایت کاری کے فرائض ثاقب صدیق نے سرانجام دیئے ہیں اور موسیقاروں میں راحت فتح علی خان شامل ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں صائمہ اظہر ،شمون عباسی ،اعجاز اسلم اورنوید رضا بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ساحر ایک اور فلم موسم میں بھی کام کررہے ہیں تاہم ابھی راستہ فلم کی وجہ سے اس پر کام روک دیا گیا ہے۔ ملکی سنیما کی ترقی میں کردار نبھانے کیلئے انہوں نے یہ فلمیں بنانے کافی عرصہ قبل کیا تھا۔

https://youtu.be/LhLz7Z7lm7c

Read Comments