آپریشن ضرب عضب کا اختتام کامیابی پر ہوگا ،راحیل شریف

شائع 18 اپريل 2016 05:27pm

فائل فوٹو

شوال :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا اختتام کامیابیوں پرہوگا قبائلی بے گھر خاندانوں کی جلد بحالی یقینی بنائی جائے گی۔آرمی چیف نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزرستان کے علاقے شوال میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اورپورا دن افسران اورجوانوں کیساتھ گزارا۔

آرمی چیف کو فارمیشن کمانڈرز نے آپریشن ضرب عضب کے آخری فیز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال کے انتہائی مشکل ترین خطے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے پر فوجی دستوں کی کارکردگی کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کی کامیابیوں کو دیرپا بنانے کیلئے ضروری ہے کہ قبائلی بے گھرخاندانوں کی جلد واپسی ممکن بنائی جائے۔آرمی چیف نے ہدایت کی ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل طورپرخاتمے کیلئے ملک کے دیگر حصوں میں آپریشنزتیز کئے جائیں۔جنرل راحیل شریف نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف قوم اپنی افواج کیساتھ شانہ بشانہ ہے۔

Read Comments