Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فائل فوٹولندن :ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ایک طاقتور ادارے کے افراد ایم کیوایم کے مرکزی رہنماوٴں کو پارٹی چھوڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، آرمی چیف ملاقات کیلئے وقت دیں تو انہیں تمام ثبوت پیش کریں گے، انہوں نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے کارکنوں پر دباوٴ ڈالا جارہا ہے۔ایم کیو ایم لندن کی قیادت نے ویڈیو لنک کے ذریعے طویل پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف پراپیگنڈا حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیوایم کو منظم سازش کے تحت دبایا جارہا ہے، خدارا آرمی چیف یہ سلسلہ بند کرائیں۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئر نے پاک سرزمین پارٹی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ندیم نصرت نے کہا کے لوگوں کو سب نظر آرہا ہے کہ کس کے اشارے پر کیا ہورہا ہے۔سب کو معلوم ہے کہ چائنا کٹنگ میں کون ملوث تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی آخری سانس تک لڑیں گے، کسی کے سرٹیفکٹ پر اپنے آپ کو غدار نہیں سمجھیں گے۔
فائل فوٹو
لندن :ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ایک طاقتور ادارے کے افراد ایم کیوایم کے مرکزی رہنماوٴں کو پارٹی چھوڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، آرمی چیف ملاقات کیلئے وقت دیں تو انہیں تمام ثبوت پیش کریں گے، انہوں نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے کارکنوں پر دباوٴ ڈالا جارہا ہے۔ایم کیو ایم لندن کی قیادت نے ویڈیو لنک کے ذریعے طویل پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف پراپیگنڈا حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیوایم کو منظم سازش کے تحت دبایا جارہا ہے، خدارا آرمی چیف یہ سلسلہ بند کرائیں۔
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئر نے پاک سرزمین پارٹی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ندیم نصرت نے کہا کے لوگوں کو سب نظر آرہا ہے کہ کس کے اشارے پر کیا ہورہا ہے۔سب کو معلوم ہے کہ چائنا کٹنگ میں کون ملوث تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی آخری سانس تک لڑیں گے، کسی کے سرٹیفکٹ پر اپنے آپ کو غدار نہیں سمجھیں گے۔