ڈاکٹر عاصم حسین کیس ،غائب دستاویزات پیش کرنیکا حکم
کراچی :ڈاکٹرعاصم حسین کیس میں عدالت نے تفتیشی افسر کو غائب ہونے والے دستاویزات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ کہیں بھاگنے والا نہیں ہوں، وزیراعظم پاناما لیکس سے نام مٹوانے گئے ہیں۔
ڈاکٹرعاصم حسین کیس کی سماعت میں وسیم اختر،انیس قائمخانی اورقادر پٹیل بھی پیش ہوئے۔عدالت نے تفتیشی افسر سے کیس پراپرٹی کے غائب ہونے والے دستاویزات کے بارے میں پوچھا۔عدالت نے غائب دستاویزات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت کے باہر غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ کہیں بھاگنے والا نہیں ہوں،وزیراعظم پاناما لیکس سے نام مٹوانے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمارے ہیرو ہیں۔
پاناما لیکس کے بعد ہم بنانا لیکس ہوگئے ہیں،میرے پاس بہت سی لیکس ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں قادر پٹیل کا کہنا تھا سات سمندر پار سے عدالت میں پیش ہونے آیا ہوں۔قادرپٹیل کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پیپلز پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں۔