اپ ڈیٹ 20 اپريل 2016 05:12am

فلم فین کے پس پردہ دلچسپ حقائق

شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم فین کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے ،تین دن میں فلم نے پچاس کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے،فلم میں شاہ رخ نے ڈبل رول نبھا کر مداحوں کے دل جیت لئے ۔

فلم فین تو آپ سب نے دیکھ لی لیکن اس کو بنانے میں کتنی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور کچھ ایسے دلچسپ حقائق جنہیں  جان کر آپ یقیناً بہت محظوظ ہوں گے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

  • ٭فلم میں شاہ رخ بیس سالہ لڑکے گورو اور پچاس سالہ سپر اسٹار آریان کھنا کا ڈبل کردار نبھا رہے ہیں،شاہ رخ کی عمر کم دکھانے کیلئےہالی وڈ  اکیڈمی ایوارڈ یافتہ میک اپ آرٹسٹ گریگ کینم کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔
  • ٭فلم میں موجود تمام ایفیکٹس شاہ رخ کی ہوم پروڈکشن ریڈ چلی وی ویف ایکس نے کئے تھے،شاہ رخ کاکہنا تھا کہ فین سے پہلے اس طرح کی ایفیکٹس کبھی کسی بھی فلم میں نہیں کئے گئے  یہاں تک کہ ہالی وڈ میں بھی نہیں۔
  • ٭فلم فین کا آئیڈیا شاہ رخ کا نہیں بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مایا ناز ہدایتکار یش چوپڑا کا تھا انہوں نے تقریباً دس سال پہلے شاہ رخ سے اس کے بارے میں بات کی تھی لیکن بد قسمتی سے وہ اپنا خواب حقیقت بنتے ہوئے نہ دیکھ سکے۔
  • ٭فلم فین کو دو ہزار پندرہ کے شروع میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن ان دنوں شاہ رخ شدید زخمی ہوگئے جس کے باعث فلم کی تاریخ آگے بڑھانی پڑی اور پھر اسے رواں سال دو ہزار سولہ میں ریلیز کیا گیا۔
Read Comments