Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2016 09:15am

دلیپ کمار کی یہ فلمیں ضرور دیکھیں

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا شمار نہ صرف بھارتی سینما  بلکہ پوری دنیا کے اُن چند اداکاروں میں ہوتا ہےجنہوں نے اپنی بہترین اداکاری کے باعث نہ صرف ہندی سینما میں بلکہ پوری دنیا میں ایک الگ پہچان بنائی ہے۔

حال ہی میں دلیپ کمار کی ناساز طبعیت کی خبر پوری فلم انڈسٹری پر بجلی بن کر گری ،نہ صرف ان کے ساتھ کام کرنے والے ادا کار بلکہ ان کے مداحوں نے بھی ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کیں۔

دلیپ کمار کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ان کا اصل نام یوسف خان ہے،لیکن انہیں شہرت دلیپ کمار کے نام سے حاصل ہوئی۔یہاں دلیپ کمار کی چند فلموں کا ذکر کیا جا رہا ہے جن میں انہوں لازوال اداکاری کر کے اپنا نام سنہیری لفظوں میں لکھوایا ہے۔

دیوداس

دلیپ کمار کی بات کی جائے اور دیوداس کاذکر نہ ہو یہ ممکن نہیں ،دیوداس ان کی چند بہترین فلموں میں سے ایک ہے،اس فلم میں کی گئی شاندار اداکاری کو لوگ آج تک بھلا نہیں پائے ہیں،فلم کا مشہور مکالمہ کون کمبخت برداشت کرنےکو پیتا ہے آج تک لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہے۔

نیا دور

بلدیو راج چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننےوالی فلم نیا دور بھی دلیپ جی کی یادگار فلموں میں سے ایک ہے،نیادور ان چندفلموں میں سے ایک ہے جو بلیک اینڈ وہائیٹ کے علاوہ رنگین اسکرین پر بھی ریلیز ہوئی ہے۔

مغل اعظم

مغل اعظم بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے بہترین فلم ہے ،اس جیسی فلم نہ دوبارہ بنی اور نہ بنے گی،فلم میں دلیپ کمار اور مدھو بالا کی لاذوال اداکاری کو آج تک بھلا یا نہیں جا سکا ہے۔

فلم کا گانا جب پیار کیا تو ڈڑنا کیا آج بھی اسی طرح مشہور ہے جس طرح اپنی ریلیز کے وقت تھا بلا شبہ یہ ایک لا ذوال فلم ہے اور دلیپ کمار کی بہترین کاوشوں میں سے ایک ہے۔

رام اور شام

بہت سی سنجیدہ فلمیں کرنے کے بعد دلیپ کمار نے اس فلم میں ہلکا پھلکا کرکردار نبھا کر لوگوں کے دل جیت لیےتھے۔

Read Comments