Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:حبیب بینک کو چین میں برانچ کھولنے کی اجازت مل گئی، ایچ بی ایل لائسنس حاصل کرنے والا جنوبی ایشیا سمیت پاکستان کا پہلا بینک بن گیا۔
بینک اعلامیے کے مطابق حبیب بینک لمیٹڈ کو پاکستان سے مشترک سرحد رکھنے والے چین کے صوبے زن جیانگ کے سب سے بڑے شہر ارومقی میں بینکنگ آپریشن کے آغاز کی اجازت مل گئی ہے، ارومقی چین کا اہم تجارتی اور کاروباری مرکز ہے۔ جو وسطی ایشیا میں اقصادی راہداری منصوبے کے لیے ایک اہم علاقائی مرکز ثابت ہوگا۔
ایچ بی ایل کے چئیرمین کا کہنا ہے کہ چین میں برانچ کھولنے کے لیے لائسنس کا حصول اعزاز ہے۔ جو بینک کی علاقائی اور عالمی ساکھ کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان چین سے پانچ ارب ڈالر کی اشیا درآمد کرتا ہے، جبکہ چین کے سب سے بڑے بینک انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کی اسلام آباد ،کراچی اور لاہور میں بھی شاخیں ہیں۔