Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: خصوصی عدالت کا سیکرٹری داخلہ کی عدم پیشی پراظہاربرہمی ، سابق صدرپرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سات روز میں جواب طلب کرلیا ، حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کردی گئی۔
سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کے بیرون ملک جانے پراستغاثہ اوردفاع کے وکلا کے جواب پرتشویش کا اظہارکیا،عدالت نے سیکشن افسرکے تحریرکردہ جواب کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے برہمی کا اظہارکیا۔
عدالت نے استفسارکیا کہ واضح حکم کے باوجود اس پرعملدرآمد کیوں نہ ہوا؟ سماعت کے روز ہی چھٹی یاد آجاتی ہے،سیکرٹری داخلہ براہ راست جواب دیں،استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کوبیرون ملک جانے کی کلین چٹ نہیں دی، ای سی ایل سے نام نکالنے کا اختیاروزارت داخلہ کا ہے۔
خصوصی عدالت کے لچکدارفیصلے سے سیکریٹری داخلہ نے ای سی ایل سے نام نکالنا اخذکیا ہوگا،وکیل استغاثہ نے کہاکہ خصوصی عدالت تعین کرے پرویزمشرف کس کے کہنے پربیرون ملک گئے اورذمہ دارکون ہے؟ پرویزمشرف کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔
خصوصی عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے سات روز میں جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگرآج ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا توقانونا ضمانت توضبط ہوسکتی ہے۔