سندھ اسمبلی: تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی عدم فراہمی، اپوزیشن کا احتجاج

شائع 19 اپريل 2016 01:08pm

کراچی:تعلیم اورصحت کی سہولتوں کی عدم فراہمی اورجعلی ادویات کی فروخت کے خلاف سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا۔ اسپیکرآغاسراج درا نی نے پولیس کو جعلی ادویات کے کاروبارمیں ملوث لوگوں کوفل فرائی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

فنکشنل لیگ اورتحریک انصاف کے ارکان نے سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولتیں نہ ہونے اورصوبے میں جعلی ادویات کی فروخت کا معاملہ ایوان میں اٹھایا اورشدید احتجاج کیا۔امتیازشیخ کا کہنا تھا جعلی ادویات کا کاروبارکرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کی جائیں۔

اسپیکرآغاسراج درانی نے بھی اپوزیشن کی ہاں میں ہاں ملائی اور پولیس کوجعلی ادویات بیچنے اورتیارکرنے والوں کو فل فرائی کرنے کا مشورہ دیا۔

ایوان نے حیدرآباد میں سندھ یونیورسٹی کا کیمپس اورتعلیم کا سلسلہ شروع کرنے اورہولی ،دیوالی ایسٹرکے تہوارپرعام تعطیل کرنے کی قراردادیں متفقہ طورپرمنظورکرلیں اجلاس جمعہ کودوبارہ ہوگا۔

Read Comments