رحمن ملک نے پانامہ لیکس کے حوالے سے سوالات اٹھا دیئے

شائع 19 اپريل 2016 01:26pm

سابق وزیرداخلہ رحمن ملک نے پانامہ لیکس کے حوالے سے گیارہ سوالات اٹھا دیئے،کہتے ہیں کہ پانامہ تحقیقاتی کمیشن کو مصدقہ دستاویزات کون فراہم کرے گا۔

سابق وزیر داخلہ سینٹر رحمان ملک نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے گیارہ سوالات اٹھائے ہیں۔جن میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ کیا آف شور کمپنیاں رکھنا غیر قانونی ہیں،کیا یہ عالمی طریقہ کار نہیں کہ تحقیقات کا آغاز کرائم سین سے ہونا چاہئے،کیا پانامہ لیکس کے انکشافات موقع واردات کے زمرے میں نہیں آتے،انہوں نے مزید سوالات میں کہا کہ کیا صحافتی تحقیقات اور عالمی تحقیقات دو مختلف چیزیں نہیں ہیں،کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ انٹر پول پاناما لیکس کی تحقیقات کر سکے،کیا ایک کمیشن بغیر تصدیق شدہ دستاویزات پر تحقیقات کر سکتا ہے اور پانامہ لیکس کے معاملے پر تحقیقاتی کمیشن کو مصدقہ دستاویزات کون فراہم کرے گا۔

Read Comments