ارب پتی بننے کیلئے دنیا میں موجود لاٹری اسکیمیں
ملک میں پیسا کمانا اتنا آسان نہیں ہے خاص طور پر اس صورت میں جبکہ کسی بھی ملک کے معاشی حالات ایک طرف دگرگوں کا شکار ہوں اور بے روزگاری کی شرح آباد ی کی شرح کے لحاظ سے تنزلی کی طرف گامزن نہ ہو تاہم بعض راستے ایسے ضرور موجود ہیں جن کو اپنا کر ایک شخص معاشی آسودگی حاصل کرسکتا ہے بلکہ وہ ارب پتی بھی بن سکتا ہے ،ان راستوں میں سے ایک لاٹری اسکیموں کا ہے۔لہذا زیل میں بعض ایسی لاٹری اسکیموں کو بیان کیا گیا جن کے انعامات ملین ڈالرز پر مشتمل ہیں اور اگر قسمت کی دیوی آپ پر مہربان ہوجائے تو آپ ارب پتی بن سکتے ہیں ۔ فائل فوٹو ٰیو ایس میگا ملین امریکا کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ترین ملکوں میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا بھی دنیا میں سب سے بڑی لاٹری گیمز میں صف او ل پر ہے ۔اگرچہ کہ آپ میگا ملین لاٹری گیم کے فین نہ بھی ہوں تو اس لاٹری کا شمار دنیا کی سب سے بڑی لاٹری گیموں میں ہوتا ہے کیونکہ لاٹری کی تاریخ میں میگاملین نے چھ سو اڑتالیس ملین جو کہ دو ٹکٹس جیتے گئے تھے قسمت کے دھنی ٹکٹ رکھنے والوں کو دیئے تھے ۔ اس سے قبل لاٹری کی تاریخ میں تین ٹکٹوں پر بیک وقت چھ سو چھپن ملین ڈالرکی سب سے بڑی تاریخی لاٹری مارچ دوہزار بارہ میں جیتی گئی تھی ۔ لہذا اگر اب آپ ارب پتی بننے چاہتے ہیں تو یہ لاٹری گیم آپکی فہرست میں صف اول پر موجود ہونا ضروری ہے ۔اس لاٹری کا جیک پاٹ پندرہ ملین ڈالر سے شروع ہوتا ہے اور اسکے ٹکٹ ہولڈر ایک ڈالر سے لے کر ایک ملین ڈالر تک جیت سکتے ہیں ۔