ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی ایشوریارائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کوآج نو سال مکمل ہوگئے ہیں،اداکار امیتابھ بچن نے انہیں دعائیں دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ اسی طرح ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔
بھارتی خبررساں ادارے دی انڈین ایکسپریس کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن اور یشوریا نو سال پہلے آج ہی کے دن 20 اپریل 2007 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔دونوں کی شادی سے بہت سے اداکار خوش،کچھ ناراض اور کچھ حیران ہوئے تھے۔اس وقت کہا جا رہا تھا کہ یہ شادی کامیاب نہیں ہوگی ۔
لیکن نو سال گزر جانے کے بعد دونوں نے ثابت کردیا کہ بے تحاشہ شہرت اور کامیابی کے باوجود ایک بہترین زندگی گزاری جا سکتی ہے۔
ابھیشیک کے والد اداکار امیتابھ بچن نے انہیں ڈھیر ساری دعائیں دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کی جوڑی ہمیشہ اسی طرح قائم رہے اور دونوں ہمیشہ خوش رہیں۔