پشاور: پولیس کا سرچ آپریشن،40 مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 20 اپريل 2016 09:15am

پشاور: پشاور کے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن کے دوران تین افغان باشندوں سمیت چالیس مشتبہ افراد گرفتار کرلئے، اسلحہ و منشات بھی برآمد کرلی گئی ۔

پشاور پولیس نے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن کرتے ہوئے مختلف گھروں ، ہوٹلوں اور سرایں میں چھاپے مارے۔

چھاپوں کے دوران غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تین افغان باشندوں کو فارن ایکٹ چودہکے تحت گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر چا لیس مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا، گرفتار مشتبہ افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Read Comments