سپریم کورٹ:حج کوٹہ کی الاٹمنٹ روکنے کی درخواست مسترد

اپ ڈیٹ 20 اپريل 2016 09:18am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے حج کوٹہ کی الاٹمنٹ روکنے سے متعلق ٹورآپریٹرز کی درخواست مسترد کردی ،جسٹس عظمت سعید کہتے ہیں حج پالیسی کا مقصد لوگوں کو حج کرانا ہے پیسے بنانا نہیں۔

سپریم کورٹ میں حج کوٹہ اورحج پالیسی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ، وکیل ٹورآپریٹر نے کہا کہ حج پالیسی عدالتی حکم اورقانون کے خلاف ہے ،پالیسی کی تشکیل کیلئے کمیٹی بنائی گئی تھی، کمیٹی کے موجودگی میں وفاقی وزیرنے خود کوٹہ الاٹ کیے اورسمری وزیراعظم سے منظور کروائی۔

جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ حج پالیسی کا مقصد لوگوں کو حج کرانا ہے، ٹورآپریٹرز کے پیسے بنانا نہیں، عدالت نے حج کوٹہ کی الاٹمنٹ روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وزارت مذہبی امورکونوٹس جاری کردیا ، حج کوٹہ اور پالیسی کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Read Comments