Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن بنگلا بازار میں دن دہاڑے پولیس پر دو دہشتگرد حملوں میں سات پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس موبائل وین اورنگی ٹاوٴن کے گنجان آباد علاقہ تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کی سیکیورٹی پر مامور تھی کہ اچانک دو طرف سے نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
دو علیحدہ علیحدہ ٹیموں پر ہونے والی اس دہشت گردی کی کارروائی میں بالترتیب چار اور تین پولیس اہلکاروں نے فرائض منصبی کی ادایگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ اس سے قبل بھی اورنگی ٹاوٴن میں ہی انسداد پولیو مہم کو نشانہ بنایا جاچکا ہے لیکن اس سے قبل کبھی اتنی بڑی تعداد میں کسی ایک واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو اداروں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فوری طور پر زخمیوں اور شہداء کی میتوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔