نیویارک:ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ایکولز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ مشہور سیریز ٹوائی لائٹ میں بیلا کا کردار نبھانے والی کرسٹین اسٹیورٹ فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
ہالی ووڈ فلم ایکولزکا نیا ٹریلر سائنس فکشن اور رومینٹک فلموں کے شائقین کی توجہ کا مزکز بنا ہوا ہے۔ فلم ایکولز کی کہانی ایک ایسی دنیا کے گردگھومتی ہے جہاں ہر طرح کے احساسات ختم ہوجائیں گے، نہ آپس میں محبت ہوگی اور نہ ہی نفرت۔لیکن احساسا ت سے محروم دنیا میں ٹوئسٹ آئے گا اس وقت جب سیلاس اور نیا میں محبت کے پھول کھلنے لگیں گے۔
فلم میں سیلاس کا کردار ہالی ووڈ اداکار نکولس ہالٹ اور نیا کا کردار کرسٹین اسٹیورٹ نبھارہی ہیں۔فلم ایکولز چھبیس مئیکو امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔