شائع 20 اپريل 2016 11:42am

باکس آفس بادشاہ کی  8بدترین فلمیں

شاہ رخ خان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں وہ باکس آفس پر ریکارڈ کامیابیوں کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں ۔

زیادہ تر رومانوی فلمیں کرنے والے کنگ خان  نوجوانوں میں بیحد مقبول ہیں ،تاہم ان کے  غیر مثالی کیریئر میں کچھ ایسی فلمیں بھی ہیں جنہوں نے شائقین کو انتہائی مایوس کیا۔

یہاں ہم کچھ ایسی ہی فلموں پر نظر ڈالیں گے جو باکس آفس پر ہلچل مچانے میں ناکام رہیں۔

ہم تمہارے ہیں صنم

شاہ رخ ،مادھوری اور سلمان خان کی اس فلم کی کہانی ایک شکی مزاج شوہر کے گرد گھومتی ہے،جو اپنی بیوی  (مادھوری) کو اس کے دوست (سلمان)  کا نام لے کر پریشان کرتا رہتا ہے ۔

بہترین سٹار کاسٹ بھی فلم کی کہانی کو سنبھال نہ سکی اور یہ باکس آفس پر توقعات پر پوری نہیں اتری۔

شکتی

فلم شکتی میں شاہ رخ نے ثانوی کردار ادا کیا تھا جبکہ مرکزی کردار اداکارہ کرشمہ کپور نے نبھایا تھا ،اس فلم کی کہانی فرسودہ روایات کے گرد گھومتی ہے ۔ یہ شاہ رخ سے ایک اچھا سوال ہو سکتا ہے کہ آخر انہوں نے کیا سوچ کر یہ کردار قبول کیا۔

را  ون

 بڑے بجٹ ،شاہ رخ کی ہوم پروڈکشن ، وسیع پیمانے پر تشہیر اور بہترین گانوں کے باوجود یہ فلم لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی،شاہ رخ نے بعد میں ایک انٹرویو کے دوران تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے یہ فلم اپنے بچوں کے کہنے پر کی لیکن اب وہ دوبارہ کبھی یہ تجربہ نہیں دوہرائیں گے۔

کوئلہ

فلم کوئلہ ریلیز سے پہلے شاہ رخ کے کیر ئیر کی اہم فلم تصور کی جارہی تھی، اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے مرکزی کردار نبھایا تھا لیکن فلم توقعات پر پوری نہ اتر سکی۔

مایا میم صاحب

شاہ رخ کی ابتدائی فلموں میں ایک نام مایا میم صاحب کا بھی ہے ،یہ فلم اتنی فلاپ ہوئی کہ شاید کوئی اس کا نام بھی نہ جانتا ہو۔

اشوکا

اچھے موضوع پر بنی اشوکا نقادوں کو تو بھائی لیکن شاہ رخ کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی یہ مہنگی ترین فلم ایک عام آد می کو متاثر نہ کر سکی۔

پہیلی

پہلی بار شاہ رخ نے کسی فلم میں بھوت کا کردار نبھا یا تھا لیکن لوگ اس سے متاثر نہیں ہوئے،بہر حال فلم میں رانی مکھرجی کی موجودگی اچھااضافہ تھی۔

ون ٹو کا فور

جیکی شروف ،جوہی چاولہ اور شاہ رخ کی یہ فلم بلا شبہ ان کے کیر ئیر کی خراب فلموں میں سے ایک قرار دی جا سکتی ہے۔فلم کو کامیاب بنانے کے ہر لوازمات اس میں موجود تھے لیکن کمزور اسکرپٹ کے باعث، یہ لوگوں کو  متا ثر کرنے میں کامیا ب نہ ہو سکی۔

Read Comments