Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کہتے ہیں پولیس کے بہادر جوان پولیو ورکرز کو بچاتے ہوئے شہید ہوئے،دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ پولیو کی ٹیم سیکڑوں کی تعداد میں نکلتی ہیں، دو موبائلیں ساتھ لگانا مشکل ہے۔
کراچی میں اورنگی ٹاون میں جائے وقوعہ کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے کہا کہ پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ دیا جائے گا،پولیس کے بہادر جوان پولیو ورکرز کو بچاتے ہوئے شہید ہوئے۔
ڈی جی رینجرز نے کہا کہ تحقیقات کررہے ہیں، ضروری اقدامات بھی کیے جائیں گے،دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ پولیو کی ٹیم سیکڑوں کی تعداد میں نکلتی ہیں، دو موبائلیں ساتھ لگانا مشکل ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے دونوکریاں اور بیس لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔