حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے،وزیر داخلہ سندھ

شائع 20 اپريل 2016 12:31pm

کراچی:وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کہتے ہیں پولیس اہلکاروں نے اپنی جان دے کر پولیو ورکرز کی جان بچائی،حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ دومختلف واقعات میں سات پولیس اہلکار شہید ہوئے جن پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی، پولیس اہلکاروں نے اپنی جان دے کر پولیو ورکرز کی جان بچائی۔

انہوں نے کہا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ وہاں موجود کوئیک رسپانس فورس نے کیا کیا،اس بات کی بھی انکوائری کر رہے ہیں کہ کہاں غفلت ہوئی۔

وزیرداخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پولیو مہم جاری رکھیں گے اور رضا کاروں کو مزید سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Read Comments