Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ نے غیرمشروط طو ر پر پاک فوج کے سامنے سرینڈر کردیا ہے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ تمام مغوی پولیس اہلکاروں کو رہا کروالیا گیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تاہم ابھی فوج کے دستے متعلقہ علاقے میں موجود رہیں گے تاکہ وہاں سے بنکرز کا خاتمہ کیا جاسکے ۔
عاصم باجوہ نے مزید کہا کہ گینگ کے ساتھ ان کے اہلخانہ بھی علاقے میں مقیم تھے جن میں چوبیس خواتین او ر چوالیس بچے شامل تھے ۔اس موقعے پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں موجود تمام نو گوایریاز کا خاتمہ کیا جائیگا ۔