Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:چیئرمین عمران خان نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا۔ کہتے ہیں کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں عمران خان نے کراچی میں پولیو ورکرز کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا ہوگا۔ ہمیں مزید متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ کورٹ میں رپورٹ موجود ہے کہ پولیس میں غلط بھرتیاں کی گئیں۔ پولیس کو ہم نے اس حد تک پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر طبقہ یہی چاہے گا کہ کرپشن ختم ہو۔ کرپشن کی وجہ سے ملک میں غربت ہے۔ دہشتگر دی یہ نہ سمجھیں ختم ہو گی ہے۔
عمران خان نے ایک بار پھر اپنا مطالبہ کیا کہ صرف چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن قبول ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کیا کرے گی۔اس سے قبل نجی اسکول کی تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں پر بہت بڑا ٓپریشر ہے۔ ہم مغرب کی طرف جا رہے ہیں۔ بچوں کو جدت سے روشناس کروانا ضروری ہے مگر اسلام کی طرف بھی بچوں کو لایا جائے۔