آخری دشمن کے ٹھکانے تک پہنچیں گے،وزیر اعظم
وزیراعظم کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس میںوزیر اعظم نے ایک بار پھر امن و امان کی مکمل بحالی تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیشل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کو توڑنے میں کافی کامیابی ملی، انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید فعال بنا کر آخری دشمن کے ٹھکانے تک پہنچا جائے گا۔
اجلاس میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں کی جانے والی کارروائیوں اور شرپسند عناصر کی گرفتاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
Read Comments