لاہور کے سانحہ گلشن اقبال پارک میں زخمی خاتون دم توڑ گئی

اپ ڈیٹ 21 اپريل 2016 08:12am

لاہور:لاہور کے سانحہ گلشن اقبال پارک میں زخمی ہونیوالی ایک اور خاتون دم توڑ گئی۔جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد ستتر تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے سانحہ گلشن اقبال پارک میں زخمی ہونیوالی ایک اور خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتیہوئے جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی۔جاں بحق ہونیوالی خاتون کی عمر اڑتیس سال جبکہ نام مریم سلیم بتایا جاتاہے۔مزید ایک اور ہلاکت کے باعث سانحہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد ستتر تک پہنچ گئی۔

سانحہ میں زخمی ہونیوالے سولہ افراد تاحال جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔جن میں سے دو افراد کی حالت تشوشناک بتائی جاتی ہے۔

Read Comments