Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاناما لیکس پرپیپلز پارٹی پارلیمانی کمیٹی کے سیاسی رابطے جاری ہیں،سینٹراعتزازاحسن کی سربراہی میں پارلیمانی وفد آج اسراراللہ زہری اورفاٹا کے پارلیمانی لیڈرہدایت اللہ سے ملاقات کرے گا۔
پیپلز پارٹی پارلیمانی کمیٹی کا وفد سینٹراعتزازاحسن کی سربراہی میں آج پارلیمنٹ لاجزمیں پہلے اسراراللہ زہری سے اوربعد میں سینٹرہدایت اللہ پارلیمانی لیڈر فاٹا سے ملاقات کرے گا،وفد میں سینٹر سعید غنی، نوید قمراوراعجاز جاکھرانی شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں پاناما لیکس کے انکشافات پرتحقیقات کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیارکرنے کے بارے میں امورزیرغورآئیں گے،ان رہنماؤں سے ملاقات کے بعد اعتزازاحسن میڈیا کوبریفنگ بھی دیں گے۔