جج کی عمران فاروق قتل کیس مزید سننے سے معذرت

شائع 21 اپريل 2016 08:49am

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج کوثر عباس زیدی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس مزید سننے سے معذر ت کر لی ہے، جج کوثر عباس نے چالان واپس بھجوانے پر وکیل صفائی کے ساتھ تلخ کلامی پر انہیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا کہہ دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی،وکیل صفائی منصور آفریدی نے عدالت سے استفسارکیا کہ کیس کا چالان جمع کروایا گیا تھا،چالان پراعتراض اٹھانا پراسیکیوٹرکا کام ہے آپ نے کس قانون کے تحت چالان واپس کیا۔

وکیل صفائی منصور آفریدی کے جملوں پر جج کوثرعباس زیدی شدید برہم ہوئے اور کہا کہ میں آپ کو نہیں بلکہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو جوابدہ ہوں اور اس کیس کو مزید نہیں سن سکتا، آپ ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔

Read Comments