اپ ڈیٹ 21 اپريل 2016 09:35am

راجن پور:ہتھیارنہ ڈالنے والے مجرموں کیخلاف آپریشن جاری

راجن پور :راجن پور کے کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں ہتھیار نہ ڈالنے والے مجرموں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بیس کے قریب ڈاکو تاحال کچا جمال میں موجود ہیں۔

راجن پور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن میں چھوٹو گینگ کے لیڈر غلام رسول عرف چھوٹو نے ساتھیوں سمیت فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے، جبکہ بنگیانی،ٹکھانی،عمرانی اور پت نامی گینگ کے ارکان نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا تھا ،جن کیخلاف سیکورٹی فورسز نے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچا جمال میں بیس سے زائد جرائم پیشہ افراد تاحال موجود ہیں جن کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی نگرانی میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Read Comments