وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے ارکان کا مشاورتی اجلاس

اپ ڈیٹ 21 اپريل 2016 01:07pm

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اہم ارکان کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

پاکستان کی سیاست میں پانامہ لیکس کے ایشو پر ایک طوفان برپا ہے، تمام سیاسی جماعتیں معاملے پر اپنے مطالبات لیے میدان ہیں اور اب اسی حوالے سے وزیراعظم ہاوٴس میں نواز شریف کی زیر صدارت اہم وفاقی وزرا کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزرا نے پانامہ لیکس میں وزیراعظم کی فیملی پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات پر اپوزیشن جماعتوں کے مطالبات سے آگاہ کیا،وفاقی وزرا نے مختلف پارلیمانی رہنماوٴں سے ہونے والے رابطوں پر اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے ابھی براہ راست رابطہ نہیں ہو سکا البتہ اسحاق ڈار کی خورشید شاہ سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے،اجلاس میں پانامہ لیکس کے بعد اور ملک میں امن وامان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عدم استحکام پیدا کرنے والے کل بھی ناکام تھے،آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اللہ کے فضل سے ہمارا دامن صاف ہے، ماضی میں بھی کڑے انتقامی احتساب سے سرخرو ہوئے۔

وفاقی وزرا،مشیروں اورمعاونین خصوصی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملک کو جو چیلنجز درپیش تھے،ہم ان سے کافی پیچھے رہ گئے ہیں۔کچھ لوگوں کو یہ ڈر ہے اگر حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کرلی تو وہ لوگ پیچھے رہ جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی ترقی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں پڑنے دیں گے،عدم استحکام پیدا کرنے والے کل بھی ناکام تھے،آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ہمارا دامن صاف ہے، ماضی میں بھی ہم کڑے انتقامی احتساب سے سرخرو ہوئے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا نے مختلف پارلیمانی رہنماوں سے ہونے والے رابطوں پر اعتماد میں لیا۔اجلاس میں پاناما لیکس کے بعد اور ملک میں امن وامان کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Read Comments