Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حکیم الامت علامہ محمد اقبال وہ عظیم مفکر تھے جنہوں نے پاکستان کا تصور پیش کرکے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک با وقار قوم کی حیثیت سے جینے کی نئی امنگ پیدا کی۔مفکرپاکستان علامہ محمد اقبال کا نظریہ خودی ہی دراصل وہ فلسفہ حکمرانی تھا جسے اپنا کرمسلمانان ہند نے ایک آزاد مملکت کی تحریک چلائی اور دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مسلم ریاست پاکستان کے نام سے نمودار ہوئی۔ تحریک پاکستان کے کارکنوں کا شکوہ ہے کہ دنیا نے اقبال کو سمجھا لیکن پاکستانی قوم ان کا پیغام بھولتی جا رہی ہے۔ قیام پاکستان سے متعلق تو اقبال کا یہ خواب پورا ہوا لیکن افسوس کہ انکے فلسفہءحکمرانی کو قوم نے پیچھے چھوڑ دیا۔علامہ کی شعلہ بیاں نظموں اور ملی نغموں کی گونج آج بھی اپنی پوری آب وتاب برقرار رکھے ہوئے ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو ان کی ولولہ انگیز شاعری کی روح سے روشناش کرایا جائے۔علامہ کی شاعری اگر برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ پیدا کر سکتی ہے تو ان کے فلسفہ خودی پر عمل کر کے پاکستان کو ایک عظیم فلاحی مملکت بنایا جا سکتا ہے۔
حکیم الامت علامہ محمد اقبال وہ عظیم مفکر تھے جنہوں نے پاکستان کا تصور پیش کرکے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک با وقار قوم کی حیثیت سے جینے کی نئی امنگ پیدا کی۔
مفکرپاکستان علامہ محمد اقبال کا نظریہ خودی ہی دراصل وہ فلسفہ حکمرانی تھا جسے اپنا کرمسلمانان ہند نے ایک آزاد مملکت کی تحریک چلائی اور دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مسلم ریاست پاکستان کے نام سے نمودار ہوئی۔ تحریک پاکستان کے کارکنوں کا شکوہ ہے کہ دنیا نے اقبال کو سمجھا لیکن پاکستانی قوم ان کا پیغام بھولتی جا رہی ہے۔
قیام پاکستان سے متعلق تو اقبال کا یہ خواب پورا ہوا لیکن افسوس کہ انکے فلسفہءحکمرانی کو قوم نے پیچھے چھوڑ دیا۔علامہ کی شعلہ بیاں نظموں اور ملی نغموں کی گونج آج بھی اپنی پوری آب وتاب برقرار رکھے ہوئے ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو ان کی ولولہ انگیز شاعری کی روح سے روشناش کرایا جائے۔
علامہ کی شاعری اگر برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ پیدا کر سکتی ہے تو ان کے فلسفہ خودی پر عمل کر کے پاکستان کو ایک عظیم فلاحی مملکت بنایا جا سکتا ہے۔