Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سازش کے تحت پاک فوج کوعالمی سطح پربدنام کررہی ہے۔ را کے ایجنٹ کی گرفتاری پرحکمران کیوں خاموش ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے بیان میں کہاکہ نریندرمودی سے نوازشریف کے ذاتی تعلقات ہیں۔ وہ بھارت سے کہہ رہے تھے ہم توآپ کے دوست ہیں۔ راکے ایجنٹ کی گرفتاری پرحکومت خاموش کیوں ہے۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ حکومت عالمی سطح پرپاک فوج کو بدنام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیس سال پہلے جوسفرشروع کیا اب منزل سامنے آ گئی ہے ، یہ میچ ٹی ٹونٹی اورپچاس اورزکے میچ کا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی ورکرزکوہدایت کی کہ وہ پوری تیاری کرلیں۔