Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کا اہم کمانڈر گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
کراچی میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا القاعدہ کا اہم کمانڈر عبدالرحمان سندھی امریکی ایف بی آئی کو بھی مطلوب ہے۔اقوام متحدہ کی القاعدہ پابندی کمیٹی نے عبدالرحمان کا نام چودہ مارچ سن دو ہزار بارہ میں مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا۔
ملزم افغانستان میں نیٹ ورک چلاتے ہوئے ڈرون حلمے میں زخمی بھی ہوا۔عبدالرحمان سن انیس سو پچانوے اور چھیانوے اسامہ بن لادن اور ملا عمر سے ملاقاتیں کرتا رہا۔ ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر نے بتایا کہ ملزم کئی ماہ سے گولی مار مفروری کی زندگی گزار رہا تھا۔ ملزم مقتول صحافی ڈینئیل پرل کے قتل میں ملوث ملزم سعود میمن کا قریبی ساتھی ہے۔
عبدالرحمان تین اکتوبر انی سو پینسٹھ کو میرپورخاص کے ایک گاوٴں میں پیدا ہوا۔ حساس اداروں کے مطابق ملزم نے اسی کی دہائی میں مختلف کالعدم جماعتوں کے لئے کام کرنا شروع کیا اور انیس سو نوے سے دو ہزار دو تک کا عرصہ افغانستان میں گزارا۔