وزیراعظم نواز شریف کی بیرسٹر اکرم شیخ سےملاقات

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2016 05:44am

وزیراعظم نواز شریف نے برطانیہ کے دورے پر جانے سے قبل بیرسٹر اکرم شیخ سے ملاقات کی۔ اکرم شیخ نے پانامہ لیکس پر وزیراعظم کے قوم سے خطاب کو غلطی قرار دے دیا،اسحاق ڈارنے آصف زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانیہ جانے سے قبل رائے ونڈ میں بیرسٹر اکرم شیخ سے بھی ملاقات کی تھی ۔ملاقا ت میں بیرسٹر اکرم شیخ نے پانامہ لیکس پر وزیراعظم کے قوم سے خطاب کو غلطی قرار دیا جس پر وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی۔

وزیراعظم کے برطانیہ کے دورے سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو کی ۔گفتگو کے دوران سابق صدر نے یقین دہانی کرائی کہ پیپلز پارٹی پاناما لیکس پر وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگے گی۔

Read Comments