کراچی میں گرمی کی حالیہ لہراتوارتک برقراررہنےکا امکان

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2016 11:03am

کراچی:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی حالیہ لہراتوار تک برقرار رہے گی، مئی اور جون کے ابتدائی پندرہ دن میں سخت گرمی کا امکان ہے۔

کراچی میں گرمی کی شدید لہر۔آئندہ دوروزمیں درجہ حرارت چالیس ڈگری تک جائے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت تین روز جاری رہے گی ، شہری احتیاط کریں،محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹرعبدالرشید کا کہنا ہے کہ مئی میں بھی سخت گرمی جبکہ جون کے ابتدائی پندرہ دن انتہائی گرم ہوں گے۔

ریجنل ڈائریکٹرکراچی کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویوکے حوالے سے کے الیکٹرک اورواٹر بورڈ کو آگاہ کردیا گیا ہے تاکہ وہ بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

دوسری جانب شہری بھی گرمی کے پیش نظرپانی اورمشروبات کا استعمال کرتے نظر آئے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کئے جانے بعد متعلقہ اداروں کو بھی ہائی الرٹ ہونا ہوگا۔

 

Read Comments