Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:جنوبی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کی گھروں کو واپسی کا تیرواں مرحلہ جاری، ایک ہزار سے زائد خاندان اپنے علاقوں میں پہنچ گئے،آج بھی متاثرین اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔
ایف ڈی ایم اے کے مطابق گیارہ اپریل سے جاری جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کے تیرا مرحلوں میں تیرا سو پینسٹھ خاندان اپنے علاقوں کو واپس جاچکے ہیں،آج بھی تحصیل سراروغہ کے چار علاقوں کے متاثرین اپنے گھروں کو واپس جائیں گے، جن کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، واپسی کا عمل تیرا مئی تک جاری رہے گا۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق واپسی کے مرحلے میں تیس ہزار خاندانوں کی واپسی متوقع ہے، واپس جانیوالے متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامات کی کمی کے باعث مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہماری واپسی کے عمل کو تیز کیا جائے۔