شائع 22 اپريل 2016 07:50am

پڑھائی لکھائی کا کوئی فا ئدہ نہیں،ٹائیگرشروف

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف ان دنوں اپنی آنے والی فلم باغی  کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،یہ فلم ان کی زندگی کے کتنی قریب ہے اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بھی زندگی میں باغی تھا۔

بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اپنی پہلی فلم ہیرو پنتی سے شہرت حاصل کرنے والے اداکارٹائیگر ان دنوں فلم باغی کو لے کر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ،فلم کے ٹائٹل باغی کے حوالے سے پوچھے گئے سوا ل کہ آپ بھی زندگی میں کبھی کسی چیز سے باغی ہوئے ہیں کے جواب میں انہوں نے شرماتے ہوئے جواب دیا کہ ہاں میں پڑھائی سے باغی تھا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن میں پڑھائی لکھائی کا بالکل شوق نہیں تھا ،اس کے برعکس میں مارشل آرٹ،اسپورٹس اورڈانس پر زیادہ توجہ دیتا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری ان حرکتوں سے میرے والدین ہمیشہ پر یشان رہتے تھے ،لیکن اب مجھے یقین ہے کہ انہیں مجھ سے کوئی شکایت نہیں ہوگی۔

Read Comments