شائع 22 اپريل 2016 07:56am

معین اختر کو ہم سے بچھڑے پانچ سال بیت گئے

پانچ سال قبل آج ہی کے دن ہم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایک اہم ستارے کو کھودیا تھا، معین اختر کو آج ہم سے بچھڑے پانچ برس گزر گئے، معین اختر کا انتقال بائیس اپریل دو ہزار گیارہ کو ہوا۔ جس پر تمام وزراء، سماجی کارکنان اور دیگر لوگوں نے رنج و غم کا اظہار کیا۔

معین اختر نے اپنے کرئیر کا آغاز 6ستمبر 1966 میں کیا، انہوں نے اسٹیج ڈراموں سے اپنے فنی کرئیر کی شروعات کی جس کے بعد فلموں اور ڈراموں میں نمایاں اداکاری کر کے بیحد نام کمایا۔ معین اختر  نے انور مقصود اور بشری انصاری کے ہمراہ ایک ٹیم بنائی اور بہت سے پروگراموں میں ایک ساتھ کام کیا، اس کے علاوہ انہوں نے ہدایتکاری، پرو ڈکشن ، گلوگاری اور دیگر شعبوں میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی۔

آئیے ان کے فنی کرئیر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

:لوز ٹاک

لوز ٹاک معین اختر کے کامیاب ترین پروگراموں میں سے ایک تھا، اس شو میں انہوں نے انور مقصود  اور بشری انصاری کے ہمراہ بہت سی اہم شخصیات کی اداکاری کی۔

:روزی

روزی نامی طویل دورانیہ ڈرامے میں میں معین اختر نے ایک عورت کے مرکزی کردار کو بخوبی نبھایا۔

:ہالف پلیٹ

ہالف پلیٹ بھی معین اختر کے فنی کرئیر میں سنگ میل ثابت ہوا۔

:عمر شریف  اسٹیج شو

معین اختر نے عمر شریف کے اسٹیج ڈراموں میں پائلٹ کا کردار ادا کر کے لوگوں سے خوب پزیرائی حاصل کی۔

:یس سر نو سر

معین اختر نے یس سر نو سر کے نام سے ایک کامیڈی اسٹیج شو  میں میزبانی کے فرائض انجام دئیے ، جو کہ لوگوں میں بیحد پسند کیا گیا،اس شو میں عمران خان سمیت دیگر مشہور شخصیات کو مدعو کیا جاتا تھا۔

:مادام تساؤ میوزیم

معین اختر کا شمار اس پہلے پاکستانی اداکار میں ہوتا ہے جن کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنا۔ اس کے علاوہ  بھی معین اختر نے انور مقصود کے مشہور ڈرامہ آنگھن ٹیڑا میں  مختصر کردار نبھایا۔

اس کے علاوہ معین اختر نے بیشتر پروگراموں میں میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔

Read Comments