نئی دہلی:بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار کپل شرما نے ساتھی اداکاروں کے بارے میں حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کامیڈی ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔
بھارتی خبر رساں ادارے زی نیوز کے مطابق کپل ان دنوں اپنے آنے والے مزاحیہ پروگرام دی کپل شرما شو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،اپنی بے تحاشہ مصروفیت سے وقت نکال کر انہوں نے اپنے شو کے حوالے سے میڈیا سے بات کی۔
انہوں نے شو میں کسی بھی نئے چہرے کا اضافہ نہ کرنے کی وجہ بتائی کہ کامیڈی کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں،ہماری انڈسٹری میں بہت کم لوگ موجود ہیں جو بہترین کامیڈی کرتے ہیں اور میری ٹیم میں وہ سب شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں،ایک دوسرے کی خامیاں اور خوبیاں بہت اچھی طرح جانتے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے شو میں کسی بھی نئے اداکار کی ضرورت محسوس نہیں کی۔