Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:صدرممنون حسین سے وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے اورملک کے تمام حصوں میں نیشنل ایکشن پلان جاری رکھنے پراتفاق کیاگیا۔
صدرمملکت ممنون حسین سے وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایوانِ صدرسے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے ,توانائی کے جاری منصوبوں ، امن وامان کی صورت حال ، آپریشن ضرب عضب اور ملک کی مجموعی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔
صدرمملکت اوروزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیرکی رفتارپراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے گیم چینجرثابت ہوگا۔ منصوبہ سے تمام صوبوں اورخطوں کویکساں فوائد حاصل ہوں گے۔
صدرمملکت اوروزیر اعظم نے آپریشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ ملک کے تمام حصوں میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل جاری رہے گا۔
دونوں رہنماوٴں نے مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اورجوانوں کی قربانیوں کوخراجِ تحسین پیش کیا۔