پی ٹی آئی رہنما حفیظ الدین پاک سرزمین پارٹی میں شامل

شائع 22 اپريل 2016 01:06pm

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے نالاں رہنما حفیظ الدین نے بھی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقعے پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جماعت میں آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے گھر پر بیٹھنے والوں کو بھی دعوت د کہ وہ قدم بڑھائیں ،ہم کسی کی جان لینے نہیں۔اس موقعے پر حفیظ الدین پیرزادہ نے کہا کہ ہم نے قوم کی رہنمائی کرنی ہے، ہمارے آباو اجداد نے قربانی دی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سارا پاکستان کراچی آتا ہے، کراچی میں ادارے نہیں مافیازکام کررہے ہیں۔حفیظ الدین کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی کوئی حیثیت نہیں۔

Read Comments