اپ ڈیٹ 22 اپريل 2016 07:05pm

جاپان میں کارٹون کردار اسنوپی کا پہلا میوزیم قائم

ٹوکیو :ٹوکیو میں کارٹون کردار اسنوپی کا پہلا میوزیم قائم کر دیا گیا ہے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے من پسند کردار سے ملنے پہنچ گئے۔

امریکا کے بعد ٹوکیو میں بھی مشہور و معروف اسنوپی ڈاگ کا میوزیم عوام کیلئے کھول دیا گیا۔دی اسنوپی میوزیم میں کارٹون کردار کے کھلونے اور ایک سو پچاس سے زائد کامک بکس بھی رکھی گئیں ہیں۔

اسنوپی میوزیم کو عارضی طور پر کھولا گیا ہے اور دو ہزار اٹھارہ میں اسے بند کردیا جائے گا۔اسنوپی کا کردار انیس سو پچاس میں متعارف کرایا گیا اور جب سے ہی یہ کردار لوگوں کے دلوں پر راج کررہا ہے۔اسنوپی ڈاگ ہالی ووڈ کی دی پینٹس سیریز فلموں میں بھی جلوہ گر ہو چکا ہے۔

Read Comments