شائع 22 اپريل 2016 02:13pm

ہالی وڈ مووی دی ہنٹس مین ونٹر وار ریلیز

نیویارک :دوہزار بارہ کی کامیاب فلم اسنو وائٹ اینڈ دی ہنٹس مین کا سیکوئل دی ہنٹس مین ونٹرز وار آج امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا، فلم کے پہلے حصے نے بھی باکس آفس پر خوب راج کیا تھا۔

پریوں کے دیس کی کہانی میں آگے کیا ہونے والا ہے۔ اس کے لئے دیکھنی ہوگی۔ ہالی ووڈ فینٹیسی فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار، فلم آج امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔

فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار دوہزار بارہ کی کامیاب فلم اسنو وائٹ اینڈ دی ہنٹس مین کا سیکوئل ہے، جبکہ فلم کی کہانی جرمنی کی فیری ٹیل اسنووائٹ سے ماخوذ ہے۔فلم کی کہانی میں دو بہنوں پر مبنی ہے، جس میں ایک بہن شیطانی طاقتوں کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کو فتح کرنے کے خواب دیکھتی اور دوسری بہن کو ناکام بنانے کیلئے ہر حد سے گزر جاتی ہے۔

فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار میں کرس ہیمزورتھ،چالیز تھیرون،ایمیلی بلنٹ سمیت دیگر اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار آٹھ اپریل کو برطانیہ میں ریلیز کی جا چکی ہے۔

Read Comments