اسلام آباد:ایف نائن پارک میں یوم تاسیس کی تیاریاں جاری

شائع 22 اپريل 2016 02:19pm

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں موبلائزیشن کیلئے آج کار اور موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن فاطمہ جناح پارک میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں،عوام کی بڑے پیمانے پر موبلائزیشن کیلئے آج کار اورموٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی،شاہ محمود قریشی، اسد عمر، نعیم الحق، ابرارالحق اور دیگر قائدین ریلی کی قیادت کریں گے،ریلی کا آغاز زیرو پوائنٹ سے ہو گا،جو مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی ایف نائن پارک میں اختتام پذیر ہو گی۔

Read Comments