چیف جسٹس انورظہیر جمالی سے نیب چیئرمین کی ملاقات

شائع 22 اپريل 2016 05:22pm

اسلام آباد:چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے ملاقات کی جس میں نیب کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ چیف جسٹس نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کی کوششوں کو سراہا ہے۔

چیف جسٹس سے چیئرمین نیب کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ چیئرمین نیب نے دو ہزار پندرہ کی کارکردگی رپورٹ چیف جسٹس کے حوالے کی۔ نیب کے مطابق چیف جسٹس نے کارکردگی کو سراہا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ نیب اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائے۔ چیف جسٹس کو چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کرپٹ عناصر کی سرکوبی کیلئے تمام کوششیں کریں گے۔

Read Comments