پی ٹی آئی کے رکن رسمبلی سورن سنگھ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

شائع 22 اپريل 2016 06:49pm

پشاور :خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر برائے اقلیتی امور سورن سنگھ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کرد یا۔

آج نیوزکے مطابق ان پر بونیر کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا ۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغا ز کردیا گیا ۔دوسری جانب پی ٹی آئی چیف عمران خان نے واقعے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک محب وطن رکن سے محروم ہوگئی ،

Read Comments