پانامہ لیکس:اپوزیشن نے حکومت کے اعلان کردہ عدالتی کمیشن کو مسترد کردیا

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2016 08:54am

سکھر:اپوزیشن نے پانامہ لیکس کیلئے حکومت کے اعلان کردہ عدالتی کمیشن کے ٹی او آرز مسترد کردئیے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کمیشن کے اختیارات اپوزیشن کی مشاورت سے طے کئے جائیں۔کمیشن وزیراعظم اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کرے۔

سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اگرحکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر ٹی آر اوز نہیں بنائے تو کمیشن کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے،انٹرنیشنل فرانزک آڈٹ ہونا ضروری ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو کمزور نہ سمجھے، کمزور بھی کبھی طاقتور بن جاتا ہے۔

Read Comments