ایم کیو ایم کا آج پریس کلب کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

شائع 23 اپريل 2016 06:13am

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنوں کی گرفتاریوں اور قتل کے خلاف آج کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا، ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید جمیل کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن کا ہدف صرف متحدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کے دوران کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے،پہلے دن سے آپریشن کا ہدف ایم کیوایم تھی، کنور نوید جمیل نے کہا کہ اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں سیاسی آپریشن بند کیاجائے۔

Read Comments