Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راجن پور :راجن پور کے علاقہ کچا جمال میں ہتھیار نہ پھینکنے والے ڈاکوؤں کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے،پولیس کے مطابق آپریشن میں پانچ ڈاکوؤں کو مارا جا چکا ہے۔
راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں ہتھیار نہ ڈالنے والے بنگیانی،ٹکھانی،عمرانی اور پت نامی گینگ کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روز میں پانچ ڈاکو مارے گئے ہیں جبکہ کچا جمال میں بیس سے زائد جرائم پیشہ افراد تاحال موجود ہیں،سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن میں مارٹر گولوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق کچاجمال میں گزشتہ دو روز سے فائرنگ اور گولہ باری کی آوازیں مسلسل سنی جارہی ہیں۔