اپ ڈیٹ 23 اپريل 2016 09:01am

شاہ رخ نے اپنے بچوں کا دل توڑ دیا

ممبئی:بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں آریان سہانا پہلے تعلیم مکمل کریں پھر فلموں کا رخ کریں۔

بھارتی خبر رساں انڈین ایکسپریس کے مطابق  ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ نے اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تعلیم کی اہمیت معلوم ہے اور اسلئے چاہتا ہوں کہ میرے بچے پہلے اپنی پڑھائی مکمل کریں پھر کچھ اور کرنے کا سوچیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا بڑا بیٹا آریان اس وقت کالج میں جبکہ بیٹی سہانا اسکول میں ،میری خواہش ہے دونوں کم از کم اپنا گریجویشن مکمل کرلیں۔

شاہ رخ کا کہنا تھا کہ آپ کسی بھی شعبے میں جانا چاہیں ہر جگہ پڑھائی کی بہت اہمیت ہوتی ہے ،فلم انڈسٹری کا یہ مطلب نہیں کہ یہاں پڑھے لکھے لوگوں کا کام نہیں ،یہاں پر تمام لوگ بہت ہی اچھے اور سلجھے ہوئے ہیں صرف اور صرف تعلیم کی وجہ سے۔

واضح رہے کہ بولی وڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر کہہ چکے ہیں کہ وہ آریان خان کو اپنی فلم میں لونج کریں گے لیکن ان کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد۔

Read Comments