شائع 23 اپريل 2016 09:04am

بگ باس اسٹار مندنا کریمی نے لیا اہم فیصلہ

ممبئی:بھارت کے مشہور ترین متنازعہ رئیلٹی شو بگ باس سیزن 9 سے  شہرت کی بلندیوں کو چھونے  والی ایرانی ماڈل اوراداکارہ مندنا کریمی نے آخر کار اپنی شادی کا فیصلہ کرہی  لیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے ڈی این اے کے مطابق مندنا نے اپنے قریبی دوست گورو گپتا کے ساتھ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کافیصلہ کیا ہے۔

کچھ عرصے پہلے مندنا کا نام بھارتی ماڈل للیت تہلان کے ساتھ لیا جا رہا تھا ،لیکن مندنا نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مندنا نے بگ باس کے علاوہ فلم کیا کول ہیں ہم تھری میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ،فلم میں ان کے ساتھ تشار کپور اور آفتاب شیو دیسانی بھی تھے۔

Read Comments